“لگتا ہے آپ سوئے ہوئے ہیں 6ہزار ارب کے ذکر پر بھی تالیوں کی آواز نہیں آئی“، عمران خان

“لگتا ہے آپ سوئے ہوئے ہیں 6ہزار ارب کے ذکر پر بھی تالیوں کی آواز نہیں آئی“، ...

  

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر تقریب کے شرکاء کو تالیاں بجانا پڑگئیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کا سنگ بنیا د رکھا اور تقریب سے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کے دوران شرکاء کو منصوبے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے زور دے کر بتایا کہ اس منصوبے سے پہلے فیز میں 1300ارب روپے کے وسائل پیدا ہوں گے جبکہ منصوبے کی مجموعی طو رپر 6ہزار ارب روپے کی کمرشل ویلیو ہے۔ اس پر شرکاء کی جانب سے کوئی رد عمل نہ آنے پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ”لگتا ہے آپ سوئے ہوئے ہیں، 6ہزار ارب روپے کے ذکر پر بھی تالیاں نہیں بجائی گئیں“، جس پر شرکاء نے بھرپور تالیاں بجائیں اور پنڈال میں قہقے بھی بلند ہوئے۔

 عمران خان

مزید :

صفحہ اول -