عالمی بینک کی فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے مزید 12ملین ڈالر کی گرانٹ منظور 

  عالمی بینک کی فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے مزید 12ملین ڈالر کی گرانٹ منظور 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عالمی بینک نے فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کیلئے مزید 12 ملین ڈالر کی گرانٹ منظور کی ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج کی مالی اعانت 216 ملین ڈالر ہے۔ اضافی گرانٹ سے فاٹا میں بے گھر افراد کی سپورٹ، بچوں کی صحت اور سروس ڈلیوری میں مدد ملے گی۔اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور اسلام آباد میں ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا کہ عالمی بینک کی فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکر گزار ہیں۔ پراجیکٹ میں خیبر پختونخوا کے 4 نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام شامل ہیں۔

عالمی بینک

مزید :

صفحہ اول -