پاکستان اہم پاٹنر، کئی مفادات یکساں ہیں : امریکہ
واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اس کا ایک اہم پارٹنر ہے جس کیساتھ اس کے متعدد مفادات یکساں ہیں۔ یہ جائزہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران پیش کیا۔ ان سے سوال کیا گیا تھاجو بائیڈن انتظامیہ کے پاکستان کیساتھ تعلقات کی نوعیت کیا ہوگی، بھا ر ت اور پاکستان سے معاملات کرتے ہوئے وہ کس طرح غیرجانبدارانہ راستہ اختیار کریگا؟۔ ترجمان کا کہنا تھا ظاہر بات ہے جب پاکستان کی مغربی سرحد کے پار افغا نستا ن کا معاملہ زیر بحث آتا ہے تو اس میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، اسلئے ہم پاکستان پر خصوصی قریبی توجہ دیتے ہیں، ہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مشتر کہ مفادات کے تمام معاملات میں تعمیری کردار ادا کرے، جن میں افغانستان کے علاوہ کشمیر بھی شامل ہے۔ امریکی ترجمان نے پاکستان اور بھارت کے مشترکہ بیان کا خیر مقد م کیا جس میں دونوں ممالک نے عہد کیا ہے کہ 25 فروری سے وہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کو برقرار رکھنے پر سختی سے عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا امریکہ نے دونوں مما لک پر زور دیتا چلا آ رہا تھا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم اور 2003ء میں ہونیوالے جنگ بندی کے معاہدے کو بحال کریں۔ ہمیں خوشی ہے بھارت اور پاکستان دونو ں نے ہماری خواہش کو اہمیت دی اور سیز فائر برقرار رکھنے پر رضامند ہوگئے۔امریکی ترجمان نے واضح کیا کہ امریکہ ان دہشت گردوں کی مذمت کرتا ہے جو لائن آف کنٹر و ل کے آر پار گھسنے کی کوشش کرتے ہیں،جہاں تک امریکی کردار کا تعلق ہے تو ہم کشمیر سمیت تمام متنازعہ امور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حما یت کرتے ہیں۔
امریکہ