پاکستان اور ملائیشیا ء کے درمیان گہرے تاریخی برادارانہ تعلقات ہیں: شاہ محمود

  پاکستان اور ملائیشیا ء کے درمیان گہرے تاریخی برادارانہ تعلقات ہیں: شاہ ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پا  کستان اور ملائشیا کے درمیان گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،ملائشیا میں مقیم  پاکستانیوں کی کثیر تعداد   ملائشیا کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔   جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملائشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے   وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے وزیر خارجہ کو ملائشیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان اور ملائشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات،یکساں مذہبی،ثقافتی اقدار پر استوار ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد ملائشیا میں مقیم ہے جو ملائشیا کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔وزیر خارجہ نے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ملائشیا میں مقیم پاکستانی ورکرز کی فلاح و بہود کا خصوصی خیال رکھنے اور ان کو درپیش مسائل کے جلد ازالے کی ہدایت کی۔وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے اور محدود وسائل کے باوجود بھرپور معاونت فراہم کرنے پر آمنہ بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور ملائشیا کیدرمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے مزید کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آمنہ بلوچ نے توصیفی کلمات اور حوصلہ افزائی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -