حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، انہیں اب جانا ہو گا: آصف زرداری 

حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، انہیں اب جانا ہو گا: آصف ...

  

 کراچی(این این آئی)سابق صدرمملکت اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 6ماہ بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، گز شتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے اعز ا ز میں عشائیہ دیا گیا،جس میں سابق صدر آصف علی زرداری،ان کی صاحبزادیاں بختاور بھٹوزرداری،آصفہ بھٹوزرداری اور ان کے داماد محمو د چوہدری نے خصوصی شرکت کی جبکہ وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ،سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے علاوہ صوبائی وزرا، ارکان سندھ اسمبلی اور سینیٹ الیکشن کے نامزد امیدوار بھی شریک ہوئے۔تقریب سے اپنے مختصر سے خطاب میں آصف زرداری نے کہاپیپلز پارٹی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگی،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچادیاہے اب انہیں جانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق عشائیہ میں پیپلز پارٹی کے ناراض رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر بھی شریک ہوئے۔علی نواز مہر جی ڈی اے رہنما علی گوہر مہر کے چھوٹے بھائی ہیں،رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر دو سال سے پیپلز پارٹی میں غیر فعال تھے، ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی یہ بڑی سیا سی کامیابی ہے کہ گھوٹکی سے منتخب ناراض رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر بھی دوبارہ پیپلزپارٹی میں فعال ہوگئے ہیں۔

آصف زرداری

 کراچی(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھاندلی پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکی ہے، سینیٹ الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے، آج بھی شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی،بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے مہنگائی، غربت اور مخالفین کو نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،  انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو  سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکا ہے لیکن حکمران جان لیں کہ انہیں کسی صورت سینیٹ الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے۔

بلاول  

مزید :

صفحہ اول -