اشیائے خورونوش کی قیمتیں بے قابو، آٹا 5 روپے تھیلا مزید مہنگا 

اشیائے خورونوش کی قیمتیں بے قابو، آٹا 5 روپے تھیلا مزید مہنگا 

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)رواں ماہ کے دوران اشیاء خورونوش کی قیمتوں سمیت سبزیوں کی قیمتوں پر بھی قابو نہ پایا جا سکا جبکہ انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی استحکام نہ لایا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے دوران سب سے زیادہ گھی،دودھ،آٹا،دال، چینی سمیت تمام اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا، گھی کی قیمتوں میں دو مرتبہ اضافہ، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے سے بڑھ کر 955 روپے کا ہوگیا۔رواں ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت بھی پانچ روپے فی کلو مہنگا ہوا اس طرح مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 225 روپے سے بڑھ کر 30 2روپے تک پہنچ گئی، اس کے علاوہ رواں ہفتے کے دوران دال چنا تین روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے اسی طرح دال ماش،لوبیا کی قیمتوں میں بھی دو روپے اضافہ کیا گیا۔ڈالڈا گھی کا ایک کلو گرام 255 سے 296 پر آگیا ہے اسی طرح دودھ اور چینی کی قیمتوں میں بھی پانچ سے دس روپے کا اتار چڑھاؤ پایا گیا۔ دوسری جانب سبزیوں کی قیمتوں کو بھی کنٹرول نہ کیا جا سکا۔سرکاری نرخ نامے کے ریٹس کو دکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا۔

آٹا تھیلا مہنگا 

مزید :

صفحہ اول -