پاکستان کو اب بلیک لسٹ میں   نہیں ڈالاجاسکتا،حماد اظہر

  پاکستان کو اب بلیک لسٹ میں   نہیں ڈالاجاسکتا،حماد اظہر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)   وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو بھارت نے اپنے مذموم عزائم کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن سب پر عیاں ہو چکا ہے، بھارت خود دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے، پاکستانی اقدامات کے باعث پاکستان کو اب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالاجاسکتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے  کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فیٹف کے 27 ایکشن پلان میں سے 24 مکمل کر لیے، کوشش ہے جون میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے 27 نکات مکمل کرلیں، 3 اہداف رہ گئے ہیں، وہ بھی جلد پورے کر لیں گے، کورونا کے باوجود ٹارگٹ کو ہم نے بڑی حد تک پورا کیا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو ٹاسک تھا پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا جائے، فیٹف کی طرف سے دیئے گئے ٹاسک کو 90 فیصد مکمل کرلیا۔

حما داظہر

مزید :

صفحہ اول -