تھرپارکرسے نومنتخب رکن قومی اسمبلی  پیر امیر علی شاہ جیلانی نے حلف اٹھا لیا 

   تھرپارکرسے نومنتخب رکن قومی اسمبلی  پیر امیر علی شاہ جیلانی نے حلف اٹھا ...

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)  پاکستان پیپلزپارٹی کے این اے221تھرپارکرسے نومنتخب   پیر امیر علی شاہ جیلانی  نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف  اٹھا لیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر  اسد قیصر کی صدارت میں ہوا،اجلاس  میں سپیکر اسد قیصر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے این اے221تھرپاراسے نومنتخب  رکن قومی اسمبلی پیر امیر علی شاہ جیلانی سے حلف لیا،اس کے بعد سپیکر اسد قیصر نے ان کو مبارکباد دی ، اس کے  بعد انہوں نے ارکان اسمبلی کے رجسٹرڈ پر اپنے دستخط کئے،انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام اور جماعت کا شکر گزار ہوں جنھوں نے  مجھ پر اعتماد کیا،میں  حلقہ میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا،عوام کی خدمت کروں گا۔واضح رہے کہ  این اے221تھرپاراسے نومنتخب   پیر امیر علی شاہ جیلانی   نے 1لاکھ2ہزار232ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کا امیدوار52ہزار522ووٹ حاصل کر سکا۔ 

شاہ جیلانی

مزید :

صفحہ اول -