حکومت کی ساکھ ہی متاثرنہیں ہوئی  بلکہ چاروں شانے چت بھی ہو گئی 

حکومت کی ساکھ ہی متاثرنہیں ہوئی  بلکہ چاروں شانے چت بھی ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ این اے 75ڈسکہ انتخابی نتائج ہی نہیں الیکشن کمیشن نے پورا انتخاب ہی کالعدم قرار دے دیا ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت نے دھاندلی کی حکومت کی ساکھ ہی متاثرنہیں ہوئی بلکہ حکومت چاروں شانے چت بھی ہو گئی ہے۔پہلے بھی اس حلقہ سے ضمنی الیکشن میں حکومتی دھونس اور دھاندلی کے باوجود مسلم لیگی جیتی تھی اور اب بھی مسلم لیگ ہی کامیاب ہو گی حکومت نے اس حلقہ میں دھاندلی کرنے کے لیے ایک مکمل سازش کی تھی لیکن مسلم لیگ کے شیر کارکنوں نے حکومت کے دھاندلی کے حربے ناکام بنا دئیے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
طلال چودھری 

مزید :

صفحہ اول -