امریکی صدر اور سعودی فرما نروا کے مابین پہلا رابطہ، جوبائیڈن کا سرزمین حجاز کے دفاع کا اعاد ہ، شاہ سلمان کا واشنگٹن، ریاض تعلقات مزید بہتر بنانے پر زور

    امریکی صدر اور سعودی فرما نروا کے مابین پہلا رابطہ، جوبائیڈن کا سرزمین ...

  

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا کے صدر جوبائیڈن اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان میں پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنما و ں نے تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا، ٹیلی فونک بات چیت میں امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کی سرزمین کے دفاع کا بھی ا عا دہ کیا، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے میں امن کیلئے تعاون بڑھانے پر زور دیا، دونوں رہنماں نے یمن جنگ کے خا تمے اورانسانی حقوق پر بھی تبادلہ خیال کیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ دور میں سعودی عرب کو امریکی اسلحے کی سپلائی جار ی تھی جسے جوبائیڈ ن انتظامیہ کے آنے پر روکنے کا اعلان کیا گیا تھا، صدر جوبائیڈن اسلحہ فراہمی کے معاملے کو یمن جنگ سے جوڑتے ہیں، اقوام متحدہ بھی سعود ی عرب کے یمن پر حملوں کی کئی بار مذمت کر چکی ہے، اقوام متحدہ کے ہیومینیٹیرین چیف نے چند روز قبل یمن پر سعودی حملے میں 30شہر یو ں کی ہلاکت پر شدید افسوس کا اظہار کیا تھا،یورپی یونین کا سعودی عرب کی جانب سے جاری یمن جنگ سے متعلق موقف ہے مسلح جھڑپیں کسی مسئلے کا حل نہیں، مشرق وسطی کی علاقائی طاقتیں اقوام متحدہ کی سفارشات کا احترام کریں، دوسری جانب عرب لیگ سعودی اتحاد کے اقد ا مات کودرست قرار دیتی ہے۔

امریکہ سعودیہ

مزید :

صفحہ اول -