بلاول بھٹو سے قائم علی شاہ کی ملاقات،سیاسی صورت حال پر گفتگو

  بلاول بھٹو سے قائم علی شاہ کی ملاقات،سیاسی صورت حال پر گفتگو

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعہ کو بلاول ہاؤس کراچی ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیاہے۔دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی صاف و شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -