جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر حسن با با ہلاک 

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر حسن با با ...

  

  راولپنڈی (آئی این پی) سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈ ر نو ر ستان عرف حسن بابا مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وز یر ستان میں طیارزہ کے علاقے شرونگی میں بڑی کارروائی کی، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نورستان عرف حسن بابا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر، ماسٹر ٹرینر اور بارودی سرنگوں کا ماہر تھا او ر 2007ء سے اب تک فورسز کے 50سے زائد جوانوں کو شہید کرنے میں ملوث رہا۔دہشت گرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشت گرد کا ر روائیوں کاماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد کمانڈر نورستان2007 میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، وہ مارشل آرٹس کا ماہر تھا، اور اس نے شوال، خسیرا، شکئی اور وانا میں سکیورٹی فورسز پر کئی حملے کئے، جس میں 50سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -