ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 5 روپے مہنگا ہوگیا
ملتان(نیوز رپورٹر) ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 5 روپے مہنگا ہوگیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کاتھیلا 950 روپے سے بڑھ کر 955 روپے کاہوگیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرغی کاگوشت 5روپے فی کلومہنگا ہوا، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 225 روپے سے بڑھ کر230 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ رواں ہفتے دال چنا تین روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 2 روپے، پیاز ایک روپیہ، گڑ 20 پیسے فی کلو سستا ہوا۔
آٹے کا تھیلا