مظفر گڑھ: فیاض پارک میں 3 روزہ جشن بہاراں شروع‘ رنگا رنگ پروگرام 

مظفر گڑھ: فیاض پارک میں 3 روزہ جشن بہاراں شروع‘ رنگا رنگ پروگرام 

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) فیاض پارک مظفرگڑھ میں 3روزہ جشن بہاراں کا آغاز ہوگیا ہے، جشن بہاراں کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمن بودلہ, ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی اوحسن اقبال نے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب حسین بھی کے (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں کے انعقاد کا مقصد مظفرگڑھ کی عوام کو صاف ستھرے ماحول میں ایک اچھی اور بہترین تفریحی فراہم کرنا ہے، جہاں موسم کی مناسبت سے سرکاری محکموں، نجی اداروں اور تعلیمی اداروں کی طرف سے رنگ برنگے پھولوں کے سٹال لگائے ہوئے ہیں جس نے ماحول کو مزید خوبصورت بنادیا ہے، انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کی تقریبات3دن تک جاری رہیں گی، دوسرا دن بچوں، خواتین اور فیملی کے لئے مختص کیا گیا ہے جس میں رنگا رنگ کے مختلف پروگرام منعقد کرائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں میں بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی دلچسپی کے مختلف اور رنگا رنگ کی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں، جس سے مظفرگڑھ کی عوام محظوظ ہوگی، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام اور تقریبات کو منعقد کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات ایک اچھے معاشری کی عکاسی کرتا ہے۔ تقریب میں ایس پی جاوید، اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب،ڈی ایس پی فاروق، ڈی ایس پی عظمت اللہ، سی ای او تعلیم کوثر حسین، سی ای او صحت مہرمحمد اقبال، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب ارشد خان قلندرانی، سابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر رانا مسعود اختر، پرنسپل محمد رفیق،پروفیسر افتخار ہاشمی،ڈی ایف او محمد عظیم، انجمن تاجران سے ملک جاوید اختر، امیر حسن، شیخ عامر سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شاہین ملک،ڈپٹی ڈی ای او مہ جبین، سیکرٹری آرٹی اے محمد یوسف، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق سعید، ڈی او ریسکیو1122ڈاکٹر نیئر، ٹائیگر فورس سے نیاز احمد، مرزا مدثر، رانا محمد افضل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابد،، سول ڈیفنس آفیسر غلام یاسین، سعدیہ سمیت زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض افضل چوہان اورام کلثوم سیال نے سرانجام دئیے۔جشن بہاراں کی تقریب میں سکولوں کے بچوں نے ترانے،ملی نغمے اورٹیبلو پیش کئے، پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے کلچر شو پیش کیا جس میں انہوں نے پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کے مطابق لباس زیب تن کئے ہوئے تھے اور انہوں نے خوبصورت انداز میں علاقائی رقص بھی پیش کیا، جس کو حاضرین نے بڑا سراہا۔جشن بہاراں میں سرکاری محکموں، نجی اداروں، سکولوں اور کالجز کی طرف سے رنگ برنگے پھولوں کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمن بودلہ, ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی اوحسن اقبال نے جشن بہاراں میں لگائے گئے مختلف سٹالوں کو معائنہ بھی کیا۔

جشن بہاراں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -