چشمہ کینال کی ڈسٹری 52 اور 53 بند ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر‘ کاشتکاروں کا احتجاج
قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان) چشمہ کینال کی ڈسٹری 52اور 53کے کاشتکار پانی سے محروم ہیں،پانی نہ ملنے پر ہزاروں ایکڑ رقبہ بنجرہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چشمہ کینال کی ڈسٹری 52اور53میں مسلسل عرصہ دو سال سے پانی (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
نہیں آ رہا جس کی وجہ سے سیکڑوں کاشتکار اور کسان متاثر ہو رہے ہیں اور پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ رقبہ بنجر ہو چکا ہے ہر سال مائنروں کی بھل صفائی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کیے جاتے ہیں مگر یہ رقم خرچ کرنے کی بجائے ہڑپ کر لی جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹیل تک پانی نہیں پہنچ پاتا کسانوں اور کاشتکاروں سابق کونسلر محمد رمضان سہانی،محمد نورنگ خان سہانی،غلام محمد سہانی،سلیمان خان سہانی،غلام اکبر سہانی،کلیم اللہ سہانی،محمد افضل سہانی،فوجی خان محمد سہانی،عبدالمجید سہانی،محمد اسماعیل سہانی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بنجر