کلین اینڈ گرین مہم‘ شجر کاری کو فروغ  دیکر ضلع کو سرسبز بنائیں گے‘ زوار وڑائچ

  کلین اینڈ گرین مہم‘ شجر کاری کو فروغ  دیکر ضلع کو سرسبز بنائیں گے‘ زوار ...

  

 لودھراں (نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجرکاری کو فروغ دیکر ضلع کو سرسبزو شاداب بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار(بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

 انہوں نے آج یہاں سماجی تنطیم ایل پی پی کے زیر اہتمام پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نواب امان اللہ، طاہر امیر غوری،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایل پی پی ڈاکٹر عبدالصبور و دیگر عہدیداران موجود تھے۔ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہاکہ شجرکاری وقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آلودگی کے خاتمہ اور ماحولیاتی خوبصورتی کے لیے ہم سب کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ عوام خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاکہ ضلع میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں شجری کاری مہم کا باقاعدہ آغا ز کر دیا گیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے لودھراں کو سرسبزو شاداب بنایا جا رہاہے۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے عوامی سماجی حلقوں کو دعوت دیتے ہوئے کہاکہ وہ بھی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنا حصے کا پودا لگا شجری کاری مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سیزن کے اختتام پر لودھراں میں ایل پی پی کے تعاون سے ساڑھے تین لاکھ پودے لگانے کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔ تقریب کے آغاز پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، طاہر امیر غوری، ڈاکٹر عبدالصبور و دیگ نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سماجی تنظیم ایل پی پی کی جانب سے 10منٹ میں 4ہزار پودے لگا کر ریکارڈ قائم کیا گیا۔

زوار وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -