جلاؤ گھیراؤ کی سیاست مسترد‘ حکومت آئینی مدت پوری کریگی‘ افتخار حسن گیلانی
اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان)سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کا شورشرابہ حکومتی اُمیدوارں کا بال بیگا نہیں کر سکے گا۔ملکی استحکا م کیلئے جمہوریت پسندجماعتوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے وطن(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
عزیز میں جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ہر دور میں پروان چڑھتی رہی ہے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے اپنی اقامت گاہ پر عون عباس بپی سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کاسفر نیب زادوں نے ناممکن بنانے کی سازشوں کی بھینٹ چڑھانے میں لگی ہوئی ہے لیکن حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انقلابی اقدامات کو نیک شگون قرار دیااور پاکستان کے دفاٗع کیلئے پاک فوج کے جہادی کردار کو بھی قابل تحسین قرار دیا ہے۔
افتخار گیلانی