مہنگائی بے لگام‘ حکومت نے غریبوں  سے جینے کا حق چھین لیا‘ غلام قاسم ہنجرا

مہنگائی بے لگام‘ حکومت نے غریبوں  سے جینے کا حق چھین لیا‘ غلام قاسم ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوک سرورشہید(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی 268 سے ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سلیکٹڈ حکمرانوں کا یوم حساب(بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)
 قریب ہے، عمران نیازی حکومت نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ مہنگائی نے جس تیز ی سے ترقی کی ہے غریب کے لئے جینا مشکل ہوگیا ہے۔ حالیہ ضمنی الیکشن میں حکومتی دھونس دھاندلی، پریشر کے باوجود نوازشریف کے بیانیہ نے سب کو شکست دے دی اور مسلم لیگ ن تین سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، حکومت کی غلط پالیسیوں اور ناتجربہ کاری سے ملک مہنگائی، بے روزگاری،لاقانونیت، اورمعاشی بحران سے دوچار ہوگیا ہے لگتا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ یک طرفہ احتساب اور این آراو دینے کی گردان نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پنجاب کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو 20 ماہ تک قید رکھا گیا اور ایک روپے کی پائی کی کرپشن ثابت نہ کرسکے۔ ان کی باعزت رہائی موجودہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اب بھی وقت ہے عمران نیازی کو چاہیئے کہ اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکمرانی چھوڑ دے کیونکہ حکومت اس کے بس کی بات نہیں ہے۔ اگر یہ حکومت اور کچھ عرصہ برقرار رہی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
قاسم ہنجرا