منظور آباد: پی ٹی آئی کارکنوں کا مظاہرہ

  منظور آباد: پی ٹی آئی کارکنوں کا مظاہرہ

  

 ملتان (نیوز   ر پو رٹر) تحریک انصاف یونین کونسل 22 منظور آباد کے سپورٹرز نے پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف احتجاج کیا‘ علاقہ (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

میں پارٹی پینا فلیکس اتار دیئے تفصیل کے مطابق یونین کونسل 22 منظور آباد کے سیاسی و سماجی رہنما خلیل احمدنے بتایا کہ تحریک انصاف کو اپنے حلقہ سے کامیاب بنانے کے لیئے میرے ساتھیوں نے اپنے کاروبار تک سے لاتعلق ہوکر پارٹی کے لیئے جلسے کارنر میٹنگز سمیت رات دن کام کیا اور پارٹی کے کسی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار سے فنڈز کی ایک پائی نہیں لی بلکہ تمام اخراجات ذاتی جیب سے خرچ کیئے بلکہ مخالفین کے منفی ہتھکنڈے بھی برداشت کیئے لیکن آج ہمارے پاس یونین کونسل 22 کے ووٹرز کے لیئے وقت نہیں ہے جس نے الیکشن جیتنے کے موقع پر کہا تھا کہ جب دل چاہے میرے ہاتھ لے جانا اب وہ علاقہ میں مسائل کے حل کے لیئے فون سننا ہی گوارا نہیں کرتے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -