راجن پور: اساتذہ کی پروموشن‘ سنیارٹی لسٹ پر اعتراضات‘ متاثرین کا احتجاج 

راجن پور: اساتذہ کی پروموشن‘ سنیارٹی لسٹ پر اعتراضات‘ متاثرین کا احتجاج 

  

جام پور (نامہ نگار) ضلع راجن پور میں اساتذہ کی پروموشن کے لیے بنائی جانیوالی سینارٹی لسٹ پر اعتراضات کئے گئے‘ متاثرین ڈپٹی کمشنر افس پہنچ گئے۔ پروموشن کا عمل ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈی پی سی اجلاس میں قواعد وضوابط سے ہٹ کرکے لسٹ مرتب کی گئی جس پر اے ڈی سی جی نے اعتراض لگا کرکے نئے سرے سے حاضر  سروس تمام لوگوں کو سنیارٹی لسٹ میں شامل کرنے کا  حکم دیا۔دوبارہ  بنائی جانے والی لسٹ پر اعتراضات کرتے ہوئے (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

متعدد اساتذہ کرام ڈپٹی کمشنر راجن پور کے پاس پہنچ گئے اور سنیارٹی لسٹ سروس کی بجائے تاریخ پید ائش سے مرتب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سی ای او ایجوکیشن راجن پور ملک مسعود ندیم نے دوبارہ سنیارٹی لسٹ کر مرتب کرنے کے لیے ڈی ای اوز کو ہدایت جاری کر دیں۔ دوسری طرف پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران سید قیصر حسین بخاری۔ شبیر سکھانی۔ سراج احمد۔ نصراللہ بھٹی۔ جہانیگر چھینہ۔ عدنان شاہ۔ ندیم احمد انی۔ حفیظ اللہ خان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے زاہد کا عرصہ ہوگیاہے۔پروموشن نہ ہو سکی۔ ہر دفعہ نامعقول جواز بنا کرکے پروموشن کینسل کی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر۔ سی ای او تعلیم میرٹ اور قانون وقواعد کو مد نظر رکھ کرکے پروموشن کریں۔

پروموشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -