پسماندہ علاقوں میں رمضان بازار کی طرز پر ٹرکنگ پوائنٹس بنائے جائیں‘ زرتاج گل 

    پسماندہ علاقوں میں رمضان بازار کی طرز پر ٹرکنگ پوائنٹس بنائے جائیں‘ ...

  

ڈیرہ غازی خان(پ ر) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے عوام کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے محکمہ معدنیات سے ٹھیکوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اخراجات کے آڈٹ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ محکمہ معدنیات سخی سرور میں عوام کی فلاح پر کچھ خرچ نہیں کر رہا محکمہ معدنیات سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے اور آئندہ اجلاس میں (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

 محکمہ تفصیلی بریفنگ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ دور افتادہ اہم علاقوں میں رمضان بازار کی طرز پر ٹرکنگ پوائنٹس بنائے جائیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ25 سال بعد نئی بستیوں میں سوئی گیس کی سہولت دینے جارہے ہیں۔بارہ سے زائد نئی کالونیوں کے مکینوں کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کریں گے،حلقہ کے محروم گاؤں کو بجلی کی بھی سہولت دیں گے۔گزشتہ ادوار میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو فوکس کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک ارب 36 کروڑ روپے کے میپکو کے فنڈز جاری کئے۔گزشتہ ادوار میں  میپکو کو صرف پانچ کروڑ روپے کے فنڈز دئیے جاتے تھے۔اجلاس میں اراکین اسمبلی نے بھٹہ کالونی اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس لائنز کی بحالی میں سست روی پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے ٹائم لائنز طلب کر لی ہیں۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ملک کے ہر شہر اور تعلیمی ادارہ کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا جس کے لئے ہر فرد کو اپنا حصہ ضرور ڈالنا چاہیے انہوں نے یہ بات میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ،طلباء و طالبات موجود تھے۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ درخت لگانا  جہاں صدقہ جاریہ ہے وہاں درخت انسانی صحت کیلئے آکسیجن کا کردار ادا کرتے ہیں۔ہر فرد اپنے حصے کا کم سے کم ایک پودا لگا کر تنآور درخت بنائیں۔سایہ اور پھلدار پودوں کرترجیح دی جائے۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -