پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اضلاع میں ویلفیئر برانچز فعال

 پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اضلاع میں ویلفیئر برانچز فعال

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)   ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کے قیام سے اس خطے کے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اور ترقیوں کے کیسز پر فوری پیش رفت ممکن ہوگئی ہے،تمام اضلاع کے (بقیہ نمبر54صفحہ 7پر)

پولیس سربراہان کو عرصہ دراز سے التوا کا شکار ترقی کے کیسز کو فوری نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فورس کا مورال بلند کیا جاسکیان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ترقی پانیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نوید خان کو پرموشن بیج لگاتے ہوئے کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس آپریشنز سید غضنفر علی شاہ بھی موجود تھیایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پولیس بھرتی کا عمل شفاف انداز میں جاری ہے پولیس نفری پوری ہونے سے جرائم کے خلاف جنگ میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے،کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے انکے متعلقہ اضلاع میں ویلفئیر برانچز کو بھی مکمل فعال کردیا گیا ہے،اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے ترقی پانیوالے پولیس اہکاروں کیلئے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔

برانچز فعال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -