رحیم یار خان: شوہر سے جھگڑا‘ خاتون کی خود کشی‘ تحقیقات شروع
رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) گھریلو جھگڑوں اور شوہر کی مارپیٹ سے تنگ آکر 21 سالہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خوکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ سبزل کی حدود چک نمبر 197 پی کے رہائشی 21 سالہ (پ) جس کی شادی تین سال قبل اشفاق احمد سے ہوئی تھیآئے روز گھر میں جھگڑا اور مار پیٹ سے تنگ آکر پنکھے کے ساتھ (بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)
لٹک کر خود کشی کرلی جبکہ لڑکی کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری بچی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے اور اب خود کشی کا رنگ دیا جارہا ہے۔ واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی جس پر پولیس فوری طور پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے۔
خود کشی