نہروں‘ سڑکوں سے درختوں کا صفایا‘ فاریسٹ  آفیسرز‘ ملازمین مالا مال‘ واقعات کی رپورٹ طلب

      نہروں‘ سڑکوں سے درختوں کا صفایا‘ فاریسٹ  آفیسرز‘ ملازمین مالا مال‘ ...

  

 بہاولپور(بیورورپورٹ) سرکل آفیسر انٹی کرپشن بھاولپور نے جنگلات سڑکوں  نہروں  کے کناروں سے کروڑوں (بقیہ نمبر53صفحہ 7پر)

روپے کے رخت چوری  ہونے کی انکوائری  دوبارہ محکمہ جنگلات کے آفیسرز کو بھجوا دی‘ تفصیل کے مطابق سابق وائس چیئرمین وممبر  چیکنگ کمیٹی درختاں محمد اکرم نے چیئرمین نیب کو تحریری درخواست دی شاہد حمید ایس ڈی ایف او جنگلات جسے  اب  ڈی ایف او  جنگلات بہاولپور ایکٹینشن ونگ کا چارج دے دیا گیا ہے اپنے ملازمین شاہ محمد بلاک آفیسر فارسٹ گارڈ کی ملی بھگت سے حاصل پور تا وہاڑی روڈ ذخیرہ چک کٹورہ ضلع ڈاھرانو الا روڈ تا ہیڈ راجکاں روڈ گانورشاہ  13 ہزار روڈ چھونا والا  86 اڈا  92  مرادبہاولپور تا حاصل پور روڈ پر موجود ہزاروں درخت جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے چوری کٹواکر  ٹھیکداروں اور مختلف لوگوں کو فروخت کر دیئے‘ وزیراعلی کی انکوائری ٹیم نے چوری ثابت کردی لیکن اینٹی کرپشن میں درخواست ہونے کے باوجود سرکل آفیسر نے انکوائری دوبارہ جنگلات کے ملازمین کو کاروائی کے لئے بھجوا د ی ہے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے سرکل آفیسر انٹی کرپشن کی رپورٹ کو    مسترد کر دیا ہے وزیر اعلی پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی ہے   جنگلات ملازمین نے اربوں روپے کی جائیداد بھی بنا لی ہے جن کی تفصیلات طلب کر لی گئی  

رپورٹ طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -