جہانیاں: سرکاری اراضی کی لیز پر نیلامی

  جہانیاں: سرکاری اراضی کی لیز پر نیلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اڈا پل چودہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان (بقیہ نمبر57صفحہ 7پر)
نے چک نمبر 106 دس آر کے سرکاری رقبہ 98 کنال 6 مرلے کا سالانہ نیلامی کے سلسلے میں دورہ کیاجبکہ جامع مسجد میں منادی کرائی گئی. جبکہ نیلامی کا انتظام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں کیا گیا. نیلامی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی. نیلامی میں علاقے کے متعدد افراد نے شرکت کی اور محدود افراد نے نیلامی میں حصہ لیا. سرکاری بولی 29 ہزار روپے تھی جبکہ سب سے زیادہ بولی نذیر احمد ولد ولد شفیع محمد قوم آرائیں نے 32 ہزار روپے فی ایکڑ سالانہ دی. انتظامیہ کی طرف سے بار بار منادی کرائی گئی کہ اگر کوئی اور بولی دہندہ ہے تو اپنی آواز دے. منادی کے باوجود اور کوئی زیادہ بولی دینے والا سامنے نہ آیا اس موقع پر تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس کچھی خان، واصل باقی نویس اختر فاروق. قانون گو مہر ظفر اقبال، پٹواری صوفی محمد اقبال اور کالونی کلرک ندیم عبداللہ موجود تھے۔
نیلامی