حسین جہانیاں گردیزی سے فلور ملز ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات

 حسین جہانیاں گردیزی سے فلور ملز ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات

  

کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈا جھلار مدینہ(سٹی رپورٹر+نمائندگان پاکستان) کبیروالا سمیت ملک میں آٹے کی کہیں کوئی قلت نہیں،حکومت اور فلور ملز کے پاس گندم کا وافر سٹاک موجود ہے، گندم و آٹے کی قیمتوں میں استحکام آچکا ہے،ووٹ او ن ہو یا سیکرٹ جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، ان خیالا ت کا اظہار صو بائی وزیر زراعت  سید حسین جہانیاں گردیزی نے فلورملز ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر /سابق وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی ملک طاہر شفیق، ملک حاجی ناصر شفیق سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ تحصیل کبیروالا سمیت پنجاب بھر میں فلور ملز کو ضرورت(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

 کے مطابق گندم کی روزانہ کی بنیاد پر فراہمی جاری ہے جبکہ سہولت بازاروں میں بھی سستے آٹے کی وافر مقدار موجود ہے اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی 20اور10کلو آٹے کے تھیلے مطلوبہ ضرورت کے مطابق مہیا کئے جا رہے ہیں،صو بائی وزیرسید حسین جہانیاں گردیزی نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کی تمام فلور ملوں کو وافر مقدار میں گندم کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخاب میں ووٹ اوپن ہو یا سیکرٹ جیت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی،اس موقع پر ملک طاہر شفیق نہیں انہیں بتایا کہ تحصیل بھر میں قائم سر کاری سیلز پوائنٹس اور ملز سٹا لوں پر آٹا وافر مقدار میں فراہم کیا جارہا ہے جب کہ آٹے کی ضروریات پوری کر نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سپلائی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -