میرٹ کے برعکس بھرتیاں‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کو نوٹس 

      میرٹ کے برعکس بھرتیاں‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کو نوٹس 

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال نے سیشن کورٹ ملتان کی بھرتیاں میرٹ کے برعکس ہونے سے متعلق درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر علی رضا نے کونسل رانا محمد اشرف جمیل کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سیشن کورٹ ملتان میں نائب قاصد کی سیٹ پر اپلائی کیا اور انٹرویو میں پاس ہوا لیکن سیشن جج ملتان نے غیر قانونی طور پر بہاولپور، کراچی، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

 کے ڈومیسائل رکھنے والے افراد محمد عرفات، محمد کامران، محمد انظہ لاشاری، شیراز محبوب، عمار انور، احمد غفران اور رانا محمد عمر اشفاق کو نائب قاصد کی سیٹ پر بھرتی کرلیا۔ جبکہ اشتہار میں واضح طور پر قرار دیا گیا تھا کہ ضلع ملتان کا ڈومیسائل رکھنے والوں کو بھرتی کیا جائے گا اس اقدام سے اسکے بنیادی حقوق سمیت آئین کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے بھرتیوں کو کالعدم قرار دیکر اسے تعیناتی کا لیٹر جاری کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے درخواست پر سماعت 29 مارچ مقرر کی ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -