بار ایسوسی ایشن کلرکس کے جائز مطالبات‘ مسائل حل کرے‘ خاور علی شاہ 

بار ایسوسی ایشن کلرکس کے جائز مطالبات‘ مسائل حل کرے‘ خاور علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کبیروالا(تحصیل رپورٹر) فراہمی انصاف میں ”شعبہ وکالت“کی خدمات قابل ستائش ہیں، وکلاء کے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں ”کلرکس“ کے کلیدی کردار کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے،بنچ اور بار کے درمیان معاونت کے حوالے سے خوشگوار تعلقات کی طرح وکیل اور کلرک کے مابین بھی قائم رشتہ بھی ”فراہمی انصاف“کیلئے اہمیت کا حامل ہے،بار کلرکس ایسوسی ایشن کبیروالا کے ممبران جمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے آئندہ کیلئے اپنی قیادت کا چناؤکرنے پر مبارک باد کے مستحق ہیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ و(بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
 ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے بار روم کبیروالا میں منعقدہ کلرکس بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی نومنتخب قیادت کلرکس بار ایسوسی ایشن کے مطالبات میں پیش کردہ مسائل حل کرے،انشاء اللہ! کبیروالا کی منتخب عوامی قیادت بھی اپنے حصے کا کردار احسن انداز میں ادا کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھارکھے گی۔سابق ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیز خان پنیاں نے مظلوم اور سائلان کو ان کے حقوق دلانے میں وکلاء کے ساتھ ساتھ کلرکس بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،حقیقت میں وکلاء کے جاندار کردار کے پیچھے کلرکس کی محنت اور کام کو بنیادی مقام حاصل ہے۔بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر محمد نواز جاوید بھٹی نے کہا کہ کلرکس بار کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا اور بار روم کی طرح کلرکس بارروم کے مطالبے کو بھی حقیقت بنانے میں بارایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور ممبران اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔تقریب سے کلرکس بار ایسوسی ایشن کبیروالاکے صدر ملک محمد یوسف،جنرل سیکرٹری عبدالحمید(ایس پی)نے خطاب کرتے ہوئے صدر کبیروالا محمد نوازجاوید بھٹی سے کلرکس بار روم کیلئے جگہ فراہم اور اسکی تعمیرکرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی طرح بار کلرکس کو بھی آئینی حقوق اور مراعات ملنے کا مکمل حق حاصل ہے،جن کے حصول کیلئے نومنتخب عہدیداران اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔تقریب بار ایسوسی یشن کبیروالا کے جنرل سیکرٹری مہر فخر رشید ہتار، سابق صدر وممبران رانا عمردراز خاں،راؤ طارق اقبال،مہر اورنگزیب گھبیسر،چوہدری قیصر سہو،رانااخلاق احمد ایڈووکیٹس، سابق صدرملک نیاز احمد ڈھڈی اور دیگر نے بھی خطاب کیااور سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری محمد قاسم ارائیں،ملک توفیق احمد،محمد عطاء اللہ،رانا نوشاداحمد،میاں محمد آصف گل،محمد رمضان،اجمل ندیم بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیاہے۔
خاور شاہ