مضبوط سسٹم کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا‘ لیاقت بلوچ 

مضبوط سسٹم کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا‘ لیاقت بلوچ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلامیہ جدیدہ فیصل ٹاون کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعہ اسلامیہ جدیدہ فیصل مسجد میں تکمیل تحفیظ قرآن کریم کی تقریب میں خصوصی شرکت کی ضلعی امیر جماعت اسلامی سید جاوید حسین شاہ،راو خلیل احمد،عبدالخالق شاکر،رضا محمد قادری،طارق فاروق بھٹی،مقصود احمد،سلیم کمبوہ سمیت دیگر عہدیداران اور علماء کرام نے ان کا والہانہ استقبال کیا  بعد ازاں ضلعی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ سینٹ اورضمنی کے انتخابات نے(بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)
 حکومت اورفرسودہ نظام کوبے نقاب کردیاہے  اسٹبلیشمنٹ کے دروازہ پرسجدہ ریزہونے کے بجائے سیاسی قوتیں اپناقبلہ درست کریں عوام اور جمہوری قوتوں کو شفاف الیکشن کی خیرات کبھی نہیں مل سکتی تبدیلی کانعرہ رسوائی اورسونامی تباہی کانعرہ بن چکاہے ملک میں بیحیائی اورفحاشی کادور دورہ  ہے ملک کو نظریاتی اور اخلاقی اعتبار سے نقصان پہنچایا جارہا ہے پی ایس ایل مقبول ایونٹ ہے لیکن وہاں بھی افتتاحی تقریب میں عوامی تفریح کا استتحصال اور اخلاق باختی کامظاہرہ کیاگیاہے دینی مدارس کوآئی ایم ایف ودیگربیرونی قوتوں کے اشارہ پرٹارگٹ بنایاجارہاہے سیاسی قوتوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے توملک ایک ایسی تباہی کی طرف چلاجائیگاجہاں سے واپسی ناممکن ہے جمہوریت کیلئے تمام سیاسی قوتوں کومتحدہوناہوگا حکمران کب تک آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر ملک و قوم کا استحصال کریں گے جماعت اسلامی ہرسطح کے انتخابات میں حصہ لے گی جمہوری جماعتوں کے پاس جاکرسب کوایک پلیٹ پرجمع کرنے کی کوشش کریں گے وزیراعظم عمران خان تکبروغرورختم کرکے سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کریں عمران خان کے موجودہ رویہ کی موجودگی میں ملک میں جمہوریت کی بحالی ناممکن پے پریس کانفرنس کے بعد  انہوں نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ خطبہ سے خطاب کیا جبکہ حفظ قرآن اور درس حدیث مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔
لیاقت بلوچ