مقدمہ قتل میں ملوث مفرور اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

   مقدمہ قتل میں ملوث مفرور اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ‘ قصبہ کالا (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) تھانہ کالا کی حدود بیٹ سوائی کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلہ میں مقدمہ قتل میں ملوث مفرور اشتہاری مجرم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کالا پولیس کو اطلاع ملی کہ عبدالمجید چھتوانی کے مقدمہ قتل میں مطلوب 5سال سے مفرور اشتہاری محمد اسلم قمبرانی بیٹ سوائی میں موجود ہے جس پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایس ایچ او رانا اقبال نے  اے ایس آئی شہزاد افضل کی نگرانی میں ریڈنگ ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزم (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)
کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا پولیس پارٹی جب بیٹ سوائی پہنچی تو کھیت میں چھپے مقدمہ قتل کے مفرور اشتہاری اسلم قمبرانی نے پولیس پارٹی پرخود کار ہتھیار سے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے دفاعی پوزیشن  میں جوابی کاروائی کی تو ملزم زخمی ہوگیا اور مارے جانے کے خوف سے ہتھیار پھینک کر خود کو قانون کے حوالے کردیا مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کالا بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے زخمی مجرم کو فوری طور پر آر ایچ سی شادن لنڈ لایا گیا جہاں پر فرسٹ ایڈ کے بعد ٹراما سنٹر ڈیرہ غازی خان ریفر کر دیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او رانا اقبال نے کہا جرائم پیشہ عناصر کا ٹھکانہ جیل ہے مدعی محمد آصف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی شہزاد افضل نے جان کی پرواہ کئے بغیر جوانمردی سے مقابلہ کیا جس پر زخمی مجرم نے ہتھیار پھینک کر گرفتاری دی ہے۔
معذور اشتہاری