بہاولپور: قدیمی قبرستان پر مافیا قابض‘ دکانیں‘ مکان‘ بھانے تعمیر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قیام پاکستان سے قبل قائم ہونیوالے قدیمی قبرستان ٹبہ بدرشیر کی80 کنال اراضی پرمافیا نے قبضہ جما لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق قبضہ مافیانے ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی ٹبہ بدرشیر کے قبرستان کیلئے قیام پاکستان سے قبل1942 میں 221 کنال دومرلے اراضی مختص کی گئی جس میں 203 کنال دومرلے چک نمبر9 بی سی سٹی بہاولپورمیں سے61 کنال15 مرلے اورموضع حمایتی میں 20 کنال سے قبرستان کی اراضی ہے جس پر(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)
قبضہ جماکر کمرشل مارکٹیں‘ مکان، بھانے تعمیرکرلئے گئے ہیں جبکہ وہاں سوئی گیس اوربجلی کے کنکشن بھی غیرقانونی طورپرلگوالیے گئے‘ اس بارے چارسال قبل شہریوں نے نشاندہی کی تھی جس پرسابق کمشنر ثاقب ظفرنے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کاحکم دیاتھا۔ جس پرعملہ فیلڈ وافسران مال نے بروئے موقع وریکارڈ مفصل رپورٹ19 اگست2017 کوکی جس کے مطابق تقریبا80 کنال قبرستان کی سرکاری اراضی پردکانیں مکان اوربھانے قائم کیے جاچکے ہیں۔مگراس رپورٹ پرعمل درآمدکرنے کی بجائے رپورٹ سردخانے کی نذر کردی گئی جس کی وجہ سے قبضہ مافیامزید قبرستان کی اراضی پرآئے روز قبضے کررہا ہے۔ شہریوں شیراز، عبدالحفظ، فیض بخش ودیگرنے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب کمشنرظفراقبال سے فوری نوٹس لے کرقبرستان کی قبضہ شدہ اراضی کوواگزار کرانے کامطالبہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں جب اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورسٹی عزمان چوہدری سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ قبرستان کی اراضی پرقبضہ کرنیوالوں کیخلاف بھی ایکشن لیں گے۔
بھانے تعمیر