رحیم یار خان میں 8 وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ موٹر سائیکل لیکر فرار 

رحیم یار خان میں 8 وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ موٹر سائیکل لیکر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا مزید 8 وارداتیں ہوئیں‘ ملزمان نقدی موبائل فون موٹر سائیکل جنریٹر لیپ ٹاپ اور انورٹر چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات غلہ منڈی کے رہائشی امتیاز علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان آصف وغیرہ نے 1 لاکھ روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات مہاجر کالونی کے رہائشی مبشر (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)
ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم عابد حسین نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے 2 موبائل فون چرا لیے تیسری واردات پیر ولی محمد سلطان کے رہائشی محمد حنیف کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان اللہ ڈاویا وغیرہ نے 55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات ٹلو روڈ کے رہائشی احسن مسعود کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 32 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات را ٹان کے رہائشی اللہ رکھا کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیاچھٹی واردات عدالت ایریا کے رہائشی ماجد رشید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ چرا لیاساتویں واردات پکا لاڑاں کے مہربان حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا انورٹر چرا لیا جبکہ آٹھویں واردات واحد بخش لاڑ کے رہائشی محمد ندیم کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد سفیان وغیرہ نے 1 لاکھ روپے مالیت کا جنریٹر چرا لیا اور فرارہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
وارداتیں