جلالپور میں قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 2100کنال سرکاری اراضی واگذار

جلالپور میں قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 2100کنال سرکاری اراضی واگذار

  

 ملتان‘ بہاولپور‘ وہاڑی‘ میلسی (سپیشل رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر)ضلع ملتان میں قبضہ (بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)

مافیا کیخلاف ملتان کی تاریخ کا بڑا آپریشن جلالپور پیر والا میں مختلف قابضین سے سرکار کی 2100کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی، زمین کی مالیت 1ارب 44کروڑ37 لاکھ روپے بنتی ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران کے احکامات کے تحت قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ روز قبضہ مافیا کے خلاف ضلع ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا۔جس میں جلالپور پیروالا میں 2100 کنال زرخیز زرعی زمین واگزار کرالی گئی۔سرکاری ریٹ کے مطابق زمین کی مالیت 1ارب 44کروڑ37 لاکھ روپے بنتی ہے۔یہ آپریشن چک83 ایم میں کیا گیا۔قبضہ مافیا ایک طویل عرصے سے حکومت پنجاب کی ملکیتی اراضی پر قابض تھا۔قابضین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان  سے تاوان وصول کرنے کے لئے ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے۔آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا مدثر ممتاز نے کی۔پولیس کی بھاری نفری،سول ڈیفنس فورس  اور محکمہ ریونیو کے افسران اور سٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمہ اور سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کامران اشرف نے ڈپٹی کمشنر مظفر خاں سیال کی نگرانی میں تحصیل حاصل پور کے علاقہ چک نمبر 20/FWمیں ریونیو فیلڈ عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے 105کنال 10مرلہ زرعی سرکاری اراضی واگزار کرا لی جس کی مالیت 18ملین روپے سے زائد ہے۔ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے فصلیں کاشت کی ہوئی ہیں۔ ٹریکٹر چلا کر سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کامران اشرف نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے چک نمبر 24ڈبلیوبی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا محمد رمضان گجر سے ایک کروڑ 5لاکھ روپے مالیت کی کمرشل  12 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی۔سعید الدین سے 2کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی 100 کنال زرعی زمین واگزار کرائی۔ چک نمبر 24ڈبلیو بی میں مزید2کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی 100کنال اراضی واگزار کرا کے بمعہ فصل کاشت آلو نمبر دار کے سپرد کر دی گئی اور موقع پر رقبہ واگزار کراکے نمبردار کو سپردار مقرر کرکے اس کے حوالے کر دیا گیاڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا ہے کہ قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر ز اور یونیو افسران سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے متحرک ہیں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اشفاق الرحمن خان نے کہا ہے کہ قابضین سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی سرکاری اثاثوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہٰی کی ہدایت پر میلسی میں قبضہ گروپوں کے زیر تسلط سرکاری اراضی واگزار کرانے کی مہم جاری گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر نے چک نمبر 124WBمیں موجود 50لاکھ روپے مالیت کی 22 کنال 15 مرلے زرعی سرکاری زمین پر ناجائز قابض لال حسین کا قبضہ ختم کرواتے ہوئے اس کی کاشتہ فصل میں ہل چلوا دیئے اور سرکاری اراضی واگزار کرا کے مقامی نمبردار کو مذکورہ اراضی کا سپردار مقرر کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپوں کیخلاف کاروائی جاری رہے گی اور حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری اراضی پر قبضہ جمانے عناصر کیخلاف سخت قانونی کاورائی عمل میں لائی جائیگی اس موقع پر محکمہ مال کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اراضی واگذار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -