جشن مولود کعبہ: ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات‘ جلسے‘ جلوس‘ ملکی امن وسلامتی کیلئے دعائیں
ملتان (سٹی رپورٹر) یوم ولادت بعنوان جشن مولود کعبہ شیر خدا حضرت علی ؑکے سلسلے میں ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی سابقہ سالوں کی طرح انتہائی عقیدت و احترام سے(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)
منایا گیا مختلف امام بار گاہوں اور مساجدمیں محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے تقریبات منعقد کی گئیں,کیک کاٹے گئے محافل میلاد منعقد کی گئیں جن سے علماء و ذاکرین نے حضرت علیؑ کی سیرت کے عنوان سے خطابات کیئے اور پاکستان کی سلامتی, بھائی چارے کے فروغ اور امن و امان کے لیئے دعائیں کی گئیں اور نیازیں تقسیم کی گئیں۔مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے زیر اہتمام ملتان, شجاعباد اور جلالپور پیروالا میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے جشن کی تقریبات کے تمام انتظامات انتہائی احسن کیئے ملتان کی تمام امام بارگاہوں,امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز, امام بار گاہ جوادیہ, امام بار گاہ ناصر آباد جھک, امام بار گاہ تھلہ سادات, امام بار گاہ خلاصی لائن, امام بار گاہ حسین آباد دولت گیٹ, امام بار گاہ زینبیہ سوتری وٹ, امام بار گاہ ممتاز آباد,امام بار گاہ ابوالفضل العبا س چوک کمہاراں دیگرمیں چراغاں اور محافل میلاد منعقد کی گئیں جن سے علماؤ ذاکرین نے خطابات کیئے کیک کاٹے گئے اور مختلف امام بارگاہوں امام بارگاہ سلطان والی،, امام بار گاہ عبداللہ والا, امام بارگاہ دربار پیر کالے شاہ, امام بارگاہ بھیڈی پوترا,امام بارگاہ ہیرا حیدری, امام بارگاہ چوک شاہ عباس, امام بارگاہ طوطل پورہ, امام بار گاہ مورت شاہ, امام بارگاہ جندی ویڑہ, امام بارگاہ درکھاناں والا, امام بار گاہ عنایت ولایت, امام بار گاہ شاگرد والا, امام بار گاہ موسیٰ پاک شہید, امام بار گاہ کپڑی پٹولیاں, امام بار گاہ شیخ جال موسیٰ اور امام بارگاہ رمضان والا سے جشن ولادت حضرت علیؑ کے جلوس نکالے گئے اور جلوسوں کے منتظمین اور لائسنداروں کی دستار بندیاں کی گئیں۔ مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے زیر اہتمام مرکزی سالانہ پروگرام آج 13 رجب 26 فروری بروز جمعتہ المبارک تنظیم کے مرکزی دفتر امام بارگاہ خلاصی لائن میں منعقد ہوا وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور ملک محمد عامر ڈوگر, صوبائی پارلیمانی سکریٹری ندیم قریشی, ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ تحریک انصاف کے رہنما سید عابد امام, ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر سید یوسف اکبر نقوی اور مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری کے صدر مزین عباس چاون نے عہدیداروں اور لائسنسداروں کے ہمراہ کیک کاٹا اور خطاب کیئے جس میں سید اظہر رضا گیلانی اخلاق صدیقی, بشارت عباس قریشی, سید موسیٰ رضا,امتیاز حسین صدیقی, عون رضا کاظمی, آصف حسین, حاجی طاہر حسین بلوچ دیگر نے شرکت کی جب کہ دوسرا مرکزی پروگرام مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ اور انجمن تبلیغ ماتم شبیرکے زیر اہتمام امام بارگاہ جوادیہ النگ دہلی گیٹ پر ہوا جہاں ملک عامر ڈوگر مزین عباس چاون نے نیاز حسین کربلائی اور ناصر کربلائی کے ہمراہ کیک کاٹا او ر مختلف امام بارگاہوں سے نکلنے والے جشن کے جلوسوں کا استقبال کیا اور لائسنسداروں,بانیان مجالس, ماتمی انجمنوں کے سالاروں اور شرکاء جلوس کی دستار بندیاں کیں بعد ازاں تمام جلوس دہلی گیٹ دولت گیٹ علی چوک سے رات گئے دربار حضرت شاہ شمسؒ پر اختتام پزیر ہوئے13 رجب ولادت حضرت علیؑ کے سلسلے میں امام بار گاہ عنایت ولایت میں کیک کاٹا گیا اور نیاز تقسیم کی گئی اسی طرح جلال پور میں دربار پیر قتال, محلہ پیر قتال, محلہ خواجگان, بہادر پور, شجات پور اور جہان پور کی امام بار گاہوں میں چراغاں کیا گیا اور تقریبات میں کیک کاٹے گئے جبکہ شجاعباد میں امام بار گاہ حسینیہ, کاظمی لاج,وائی بکھر, سومن میں بھی تقریبات ہوئیں۔
جشن مولود کعبہ