ڈی ایس ریلوے کا کندیاں سے بھکر سیکشن کا سالانہ معائنہ‘ ملازمین سے ملاقاتیں
ملتان (سٹی رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر نے کندیاں سے بھکرسیکشن کا سالانہ معائنہ کے سلسلے میں افسران کو ضروری ہدایات جاری کر (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)
دیں تفصیل کے مطابق ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان نوید مبشر نے کندیاں سے بھکر سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ٹی او / ڈی سی او ریلوے انور سعادت مروت، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈلینڈ صدف اقبال ، ڈی ایم او ڈاکڑ اسماعیل، ڈویژنل انجینئر جمشید علی، ڈویژنل سگنل انجینئر خضرحیات، ڈویژنل ٹیلی کام انجینئر آفتاب احمد، ایس پی ریلوے کوثر عباس سمیت دیگر ڈویژنل افسران کے علاوہ کمرشل، ٹریفک اور انجینئرنگ کے سیکشنل ریلوے حکام بھی ڈی ایس ریلوے ملتان کے ہمراہ تھے. معائنے کے دوران سیکشن پر واقع کندیاں، علوی والی، پپلاں، کلورکوٹ، شاہ عالم، پنج گراہی، د ریاخان، بھکر میں ریلوے اسٹیشنوں کا ریکارڈ، آمدنی، ٹکٹ، بلڈنگز، ویٹنگ ایریا، ٹریک کی الائنمنٹ، ٹریک کی گیج، ٹریک کی مینٹینینس، لیول کراسنگ گیٹس کے علاوہ سٹیشنوں پر مسافروں کو دستیاب سہولیات کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔ سیکشن پر ٹرین سروس، اسٹیشنوں پر مسافروں کیلئے پینے کے صاف پانی کے انتظامات، بیٹھنے کیلئے بنچز، پنکھے، لائٹس, واش رومز میں پانی کی دستیابی سمیت صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیا گیا، ڈی ایس ملتان نے عملے کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر انہیں نقد انعام دیئے،ڈی ایس ملتان نے اسٹیشنوں اور پھاٹکوں پر موجود عملے سے ان کی ضروریات اور مسائل دریافت کئے اور وہاں موجود افسران کو جلد از جلد ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔
ملاقاتیں