یو این کوارڈینیٹر جولیائین ہارنیس کی سیکرٹری  ہیلتھ جنوبی پنجاب اجمل بھٹی سے ملاقات  صحت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

  یو این کوارڈینیٹر جولیائین ہارنیس کی سیکرٹری  ہیلتھ جنوبی پنجاب اجمل بھٹی ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کی عوام کو وسائل فراہم کرنے کا عمل مسلسل جاری (بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

ہے اس حوالے سے ساوتھ پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ دفتر میں فیسیلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،سیکرٹری جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ محمد اجمل بھٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام کا مقصد عوام کی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے عوام کو تمام طرح کی رہنمائی فراہم کی جا سکے جبکہ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر ذوہیب فیسیلیٹیشن سینٹر کے تمام تر معاملات کو دیکھیں گے۔ جبکہ یو این کوآرڈینیٹر جولیائین ہارنیس کی سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے ملاقات ہوگئی، یو این کوآرڈینیٹر جولیائین ہارنیس نے گذشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ محمد اجمل بھٹی سے سرکٹ ہاوس میں ملاقات کی اس موقع پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں صحت کے میدان میں درپیش عوامی مسائل زیر بحث لائے گئے اس موقع پر محمد اجمل بھٹی نے مختلف ایشوز پر انہیں بریفنگ دی جس پر یو این کوآرڈینیٹر کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -