وزیراعلی ڈیرہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں‘ حنیف خان پتافی 

وزیراعلی ڈیرہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں‘ حنیف خان پتافی 

  

ڈیرہ غازی خان(پ ر) مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے ہر رکن صوبائی اسمبلی کو مزید دس، دس کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے. کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبائی حلقوں میں میونسپل سروسز کو بہتر کیاجائے گا. ڈیرہ غازیخان شہر میں مزید چار روڈز کو کارپٹڈ کیاجائے گا. وقار کنٹین تا گدائی روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کے (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں. رو ڈ کی تعمیر پر چھبیس کروڑ اور سیوریج لائن کی تنصیب پر مزید ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے. مارچ میں سیوریج لائن کی تنصیب شروع کر دی جائے گی. انہو ں نے یہ بات ریجنل ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے موقع پر قائمقام ڈائریکٹر محمد جنید جتوئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے ادارہ کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا. ڈائریکٹر کا اضافی چارج سنبھالنے پر محمد جنید جتوئی کو مبارکباد دی. مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ موجودہ دور میں شعبہ تعلقات عامہ کی اہمیت بڑھ گئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے ڈی جی پی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دے دی ہے. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب ڈیرہ غازیخان کی ترقی پر خصوصی فوکس کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں چار سالہ ماسٹر لیول کی میڈیکل لیب ٹیکنالوجی سمیت تین کیٹیگری کے داخلوں کی منظوری دے دی ہے. ساٹھ نشستوں پر داخلوں کیلئے ایف ایس سی پری میڈیکل پاس کرنے والوں سے آٹھ مارچ تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں. مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاکہ پہلی مرتبہ ڈی جی خان میں ڈپلومہ کی بجائے چار سالہ بی ایس سی آنرز پروگرام شروع کرائے جا رہے ہیں جس سے نوجوان نسل جدید طبی علوم سے استفادہ کرسکے گی. اوپن میرٹ پر داخلہ کیلئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گااس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر غاز ی میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد عمران او ردیگر موجو دتھے۔ مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی قلت،ڈیجیٹل ایکسرے اور دیگر مشینری کے جلنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو معاملات کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کردیں ڈیرہ غازیخان میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا آئندہ ماہ ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا.. ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اراکین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ا.نہوں نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کیلئے چالیس کروڑ روپے کی سمری منظورکرا لی گئی ہے. انہوں نے کہاکہ سیف سٹی طرز پر ڈیرہ غازیخان شہر کے داخلی و خارجی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں. پولیس کیمروں کی مانیٹرنگ کے ساتھ موثر گشت کرتے ہوئے موٹر سائیکل ڈکیتی اور جرائم کی دیگر وارداتوں پر قابو پائے. عوام کو ریلیف دلانے کیلئے پرائس ایکٹ کے تحت مزید سختی کی جائے. شہر میں صفائی کے معاملات کی بہتری کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں افرادی قوت کی بھرتی جلد کی جائے. انہوں نے کہاکہ پل ڈاٹ اور جنرل بس سٹینڈ کے تعمیراتی کام کی سست روی پر متعلقہ محکموں سے جواب طلب کیاجائے. مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ تعمیر کیا جار ہاہے لیکن بدقسمتی سے مقامی افراد کو روزگار نہیں دیاگیا. اکثریت افرادی قوت باہر سے لائی گئی ہے۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -