شہدائے ختم نبوت کا تذکرہ ہمارے ایمان کا حصہ سید کفیل بخاری اور دیگر کا کانفرنس سے خطاب
ملتان (سٹی رپورٹر)مجلس احرار اسلام ملتان کے زیر اہتمام دارِبنی ہاشم میں سولہویں سالانہ شہداء ختم نبوت کانفرنس وتعزیتی (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)
سیمینار بیاد حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری رحمۃ اللہ علیہ سابق امیر مجلس پاکستان،خانقاہ سراجیہ کندیاں ک سجادہ نشین حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد مدظلہ کی صدارت منعقد ہوا۔ تعزیتی سیمینار میں حضرت سیف الرحمن المھند(مدرس، مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ)، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا حافظ ناصرالدین خاکوانی، جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم، استاذ الحدیث مولانا محمد ازہر، مولانا محمد احمد ادریس ہوشیار پوری، مجلس احرار اسلام کے ناظم اعلیٰ عبد اللطیف خالد چیمہ، ماہنامہ الا حرار کے مدیر سید محمد معاویہ بخاری، مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر سید عطاء اللہ ثالث بخاری، مجلس احرار اسلام کے نائب ناظم اعلیٰ سید عطاء ا لمنان بخاری، میاں محمد اویس، مولانا تنویر الحسن احرار، مجلس احرار، ڈاکٹر محمد آصف، مجلس احرار اسلام مولانا محمد اکمل، حافظ ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا مفتی ھارون مطیع اللہ، محمد ظہیر فاضل،بزم حسان پاکستان کے چیئرمین مولانا شاہد عمران عارفی، قاری سید انوار الحسن شاہ، قاری عبدالرحمن ملتانی، قاری عبدالرحمن رحیمی، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد شفیق اللہ البدری، فرحان الحق حقانی، حافظ محمد اکرم احرار، بزرگ احرار رہنما شیخ حسین اختر لدھیانی، مولانا الطاف معاویہ نے شہداء ختم نبوت 1953کو خراج عقیدت پیش کیا اور قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری ؒ کی دینی وملی، سیا سی وقومی جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن پر کار بند رہنے کے عزم کو دہرایا۔ مجلس احرار اسلام کے مرکزی امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا شہداء ختم نبوت کاتذکرہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہم ان شہداء کو یاد کرتے ہیں کہ جنہوں نے حضرت محمدؐ کی ذات ومنصب ختم نبوت کی حفاظت کے لیے اپنا پاک وپوترخون پیش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ امیر شریعت رحمہ اللہ کے تمام فرزندان نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس اصحاب و ازواج رسول علیہم الرضوان کے تحفظ کے لیے اپنی زندگیوں کو وقف کر دیا اور اپنے عظیم والد کے مشن پر پوری استقامت کے ساتھ تادم زیست قائم رہے۔مجلس احرار اسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ مجلس احرار اسلام ان شہداء ختم نبوت کو ہمیشہ یاد رکھے گی جنہوں نے لاہور سمیت ملک بھر میں آقائے ؐ کی عزت و ناموس کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ حضرت پیرجی ؒ نے مجلس احرار کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں اور زندگی بھر قادیانیوں سمیت تمام غیر مسلموں کو اسلام دعوت دیتے رہے۔مولانا سیف الرحمن نے کہا کہ حضرت پیرجی شہداء ختم نبوت کے مشن کے وارث وامین تھے اور زہد و تقوی کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے جن کی فی زمانہ مثال ملنا مشکل ہے
خطاب