مذہبی انتہا پسندی‘ گستاخی پر ملزم گرفتار

مذہبی انتہا پسندی‘ گستاخی پر ملزم گرفتار

  

 جام پور (نامہ نگار) پولیس نے  مذہبی انتہاء پسندی اور اعلی ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

گئی۔ علاقہ مجسٹریٹ نے ریمانڈ دینے کی استدعا کو مسترد کرکے ملزم کوجیل بھیج دیا۔تین روز قبل جام پور پولیس نے صفدر زرگر کی دوکان پر مذہبی انتہائئ پسندی۔ اور اولیاء کی شان کی گستاخی کرنے پر ملزم عون محمد ولدسجاد زرگر کو عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جج نے پولیس کی طرف ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔

انتہا پسندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -