وہاڑی میں جرائم پیشہ افراد  کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

     وہاڑی میں جرائم پیشہ افراد  کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

  

 وہاڑی(بیورو رپورٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری ہے اور خاص طور پر (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈان میں تیزی لائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کے زیر قیادت وہاڑی پولیس نے ایک ماہ کے دوران   قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک 235 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 44اے کیٹگری کے جبکہ191بی کیٹگری کے شامل ہیں۔اس عرصہ کے دوران وہاڑی پولیس نے کرائم برخلاف پراپرٹی میں ملوث 913 ملزمان کو گرفتار کر کے 73 لاکھ 57 ہزار سے زائد مالیتی مسروقہ پراپرٹی برآمد کی جبکہ 8 گینگ ہائے کے27 ممبران کو گرفتار کر کے 51 لاکھ 84  ہزارمالیتی مال مسروقہ کی برآمدگی کو بھی یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ اسلحہ ناجائز رکھنے والے افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے112ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمد کیا جن میں 146پسٹل، 23 بندوق، 6رائفل، 3 ریوالور اور 24 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 176 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 73 کلو چرس، 2 کلو ہیروئین، 4361 لیٹر شراب معہ لاہن، 12 چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز کے دوران شہریوں کی سہولت کو مقدم رکھا جارہاہے تاکہ عوام میں احساس تحفظ مزید اجاگر ہو اور وہ پولیس کو اپنا معاون و مددگار سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اشتہاریوں، ڈاکوں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان روزانہ کی بنیاد پرجاری رہے گا۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -