ملتان: مختلف علاقوں میں چوریاں‘ ڈاکے‘ ملزم سامان سمیٹ کر غائب 

ملتان: مختلف علاقوں میں چوریاں‘ ڈاکے‘ ملزم سامان سمیٹ کر غائب 

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کا سامان، نقدی ودیگر اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیرے والی پلی محمد بلال سے تین مسلح ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سمیت نقدی15ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،محلہ اسلام نگر فرحت سے دونامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی50ہزار چھین کر لیگئے،چونگی نمبر 14شکیل اقبال سے دوڈاکو نے نقدی22ہزار و موٹرسائیکل (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

سے محروم کردیا،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے بابر چوک محمد کاشف سے دو ڈاکو نے روک کر گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل لیگئے،تھانہ بدھلہ سنت شام کوٹ یاسر مصطفی سے دوکس ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نقدی20ہزار و موبائل چھین لیا،تھانہ گلگشت کے علاقے عمار جاوید کی ہمشیرہ سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی،موبائل وطلائی انگوٹھی مالیت1لاکھ63ہزار چھین کر فرار ہوگیا، تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ محمد عمر کی موٹرسائیکل، عبدالشکیل کیگھر سے پانی والی موٹر مالیت8ہزار، تھانہ چہلیک کے علاقے نشتر روڑ ہارون احمد کی جیب سے موبائل مالیت45ہزار، تھانہ قطب پور کے علاقے فاروق پورہ محمد شریف کی موٹرسائیکل، تھانہ بی زیڈ کے علاقے اللہ رکھا کے مطابق جنگلات سے نامعلوم ملزمان درختاں مالیت2لاکھ97ہزار،محمد زاہد کی فیکٹری سے سامان جبکہ تھانہ قادر پور راں کے علاقے رفیع الدین کے رقبہ سے ٹرانسفارمر کوائل چوری ہوگئے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -