ڈیرہ میں 7 افراد قتل‘ ورثا کا احتجاجی مظاہرہ‘ دھرنے کی دھمکی

       ڈیرہ میں 7 افراد قتل‘ ورثا کا احتجاجی مظاہرہ‘ دھرنے کی دھمکی

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)سانحہ پل شیخانی ڈیرہ بربریت کی بدترین مثال ہے، بھرے بازارمیں 7 بے گناہ معصوم لوگوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا،خواتین زخمی ہوئیں،درجنوں بچے یتیم،مائیں بیوہ،بہنوں کے سہاگ جدا ہوئے، وقوعہ کے اصل حقائق منظر عام پر لاکر ذمہ داروں کو کیفر کردا رتک پہنچایا جائے، پل شیخانی پر پولیس چوکی قائم کی جائے،انصاف نہ ملا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے،یہ بات سانحہ پل شیخانی کے مقتولین کے ورثاء نے (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

احتجاجی مظاہر ہ کے دوران خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر مدعی مقدمہ فدا حُسین لشاری،محبوب علی لشاری،محمد رفیق،ریاض خان،واحدبخش جروار،منظورجروار،اسماعیل خان،قلندرخان،ےٰسین خان،عنایت خان ودیگر افرادنے صحافیوں کو بتایا کہ مقامی مسلح شخص غلا م فرید نے فائرنگ کرتے ہوئے علاقے کو یرغمال بنائے رکھا، فائرنگ کے نتیجہ میں 7 افراد شہید ہو گئے خواتین سمیت کئی زخمی بھی ہوئے مظاہرین نے مزید کہا کہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ واقعہ ہو،سانحہ ہزارہ ہو یاکسی مسیح لڑکی کے ساتھ مسئلہ ہو تو پوری ریاستی مشینری حرکت میں آجاتی ہے لیکن ہمارے 7 لوگوں کے قتل عام پر پوری ریاست خاموش ہے‘ مقتولین کے ورثاء،بیوگان،یتیموں،کو بتایا جائے کہ ان کے بے گناؤں کو کیوں قتل کیا گیا،ریاست ہمیں تحفظ دے اور یہ اس کی ذمہ داری ہے اور قاتلوں کو گرفتار کرے، اور قرار واقعی سزا دی جائے اگر ہمارے مطالبات منظورنہ ہوئے تو وزیر اعلی ہاؤس اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔

دھمکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -