یکم مارچ سے تیل قیمتیں بڑھانے کا امکان‘ شہریوں میں تشویش 

یکم مارچ سے تیل قیمتیں بڑھانے کا امکان‘ شہریوں میں تشویش 

  

بہاول پور (بیورورپورٹ) سابق صدر بہاو ل پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے یکم مارچ سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافے کا امکان پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے ڈھائی (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

سال میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوا اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔ آئے روز اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے بھی سونے پر سہاگے کا کام کیا جس سے عوام موجودہ حکمران جماعت سے مزید مایوس ہو گئی ہے۔تاہم اب مہنگائی میں پستی ہوئی عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جوانتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جوقابل قبول نہیں۔حکومت عوام دشمن فیصلے کرنے سے بازرہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے اور غریب عوام فاقہ کشی اور خود کشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے۔تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا گیا۔آج کوئی ملکی ادارہ ایسانہیں جو خسارے میں نہ ہو۔شیخ عباس رضا نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے اور معاشی بحران سیاسی بحران میں بدلتے دیر نہیں لگتی۔چند سال پہلے ہر چھوٹے سے بڑا کاروبار باآسانی لوگ چلا رہے تھے مگر اب لو گ بے روز گاری سے تنگ آکر خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

تشویش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -