میپکو: الفرید فیڈر کی گھنٹوں بجلی بند‘ شہریوں کا احتجاج‘ نعرے بازی
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) میپکو سب ڈویثرن شجاع آباد میں بے حسی الفرید فیڈر کی گزشتہ دو روز سے رات کو دس دس گھنٹے مسلسل بجلی بندرہنے لگی اہل علاقہ نے کہا کہ واپڈا کے افسران لائن لاسز پورے کرنے کیلئے رات کے وقت مین لائن سے جمپر اتار لئے جاتے ہیں جس سے الفرید فیڈر کی بجلی بند کر دی جاتی ہے طلبہ کے امتحان سر پر ہیں سار ی رات بجلی نہ ہونے سے طلبہ(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)
کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے اور مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا پھیلنے کا خدشہ ہے اس ضمن میں ایس ڈی او میپکو شجاع آباد سے فون سے موقف لیا گیا جن کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کی وجہ سے بجلی بند رہی ہے جبکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کومین لائن کا جمپر اتار دیا جاتا ہے اور صبح ہوتے ہی بجلی چالو کر دی جاتی ہے اہل علاقہ نے چیف ایگزیکٹیو میپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
نعرے بازی