پرانا شجاع آباد روڈ پر مظاہرہ‘ روڈ بلاک

   پرانا شجاع آباد روڈ پر مظاہرہ‘ روڈ بلاک

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ٰ اوور ہیڈ برج نہ بنائے جانے کے خلاف گذشتہ روز اہلیان توکل ٹاوَن بستی سورج کنڈ (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

پرانا شجاع آباد روڈ نے ایک بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت سماجی رہنما و سابق جنرل کونسلر یوسی 73کائیاں پور چوہدری لطیف گجرنے کی۔ اس موقع پر مظاہرے میں نواحی سکول کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گذشتہ 5سالوں سے اس اوور ہیڈ بریج بنانے کے سلسلے میں جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے اس طویل عرصہ میں متعدد بار ارباب اختیار کی توجہ اس سنگین مسئلہ کی جانب مبذول بھی کرائی ہے لیکن ارباب اختیار نے اس مسئلے سے جان بوجھ کر چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے اب صورتحال یہ ہے کہ پل نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز سکول کے بچے تیز رفتار ٹریفک کا سامنا کر رہے اور حادثات کا شکار ہو رہے۔ چوہدری لطیف گجر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے 2020 میں اس وقت کے کمشنر ملتان کو دوخواست نمبری ;6777676747;107 پیش کی جس پر کاروائی کرتے ہوئے کمشنر ملتان نے اپنے متعلقہ عملے کو سائٹ کا معائنہ کرنے کے لئے بھیجا لیکن بد قسمتی سے فنڈز کی عدم دستیابی کے بہانے اس سنگین مسئلے پر پھر خاموشی اختیار کی گئی۔ انہوں نے کہایہ اوور ہیڈ بریج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے بصورت دیگر سکول کے بچوں سمیت اہلیان علاقہ کی زندگیاں داوَ پر لگی رہیں گی۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ہماری شنوائی نہ کی گئی تو ہم اپنے احتجاج کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے معصوم طلباء کے ساتھ جلد ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراوَ کریں گے اور بھر پور احتجاج ریکارڈ کرئیں گے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کنٹینرز لگا کرپرانا شجاعباد روڈ مکمل طور پر بلاک کر دی اور ملتان انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں شیخ محمد نصیر، شیخ ریاض، شیخ اسلم، شیخ یونس، اشرف گجر،شیخ بابر،شیخ علی، علی گجر و دیگر نے شرکت کی۔

روڈ بلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -