اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ اخراجات کے معاملہ پر تقسیم، مسئلہ حل نہ ہو سکا 

اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ اخراجات کے معاملہ پر تقسیم، مسئلہ حل نہ ہو سکا 

  

 اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن نے لانگ مارچ کیلئے کمر تو کس لی، خرچہ کون اٹھائے گا، معاملہ حل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی تحریک لانگ مارچ کے اخراجات کے معاملہ پر تقسیم ہوگئی، اخراجات کے معاملہ پر پی ڈی ایم اپوزیشن کی بڑی جماعتوں اور چھوٹی جماعتوں میں تقسیم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے موقف اختیار کیاکہ لانگ مارچ کیلئے اخراجات تمام جماعتیں ملکر اٹھائیں۔ چھوٹی جماعتوں نے موقف اختیار کیاکہ لانگ مارچ کا سارا خرچ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اٹھائے۔جمعیت علماء اسلام نے تجویز دی کہ سب سیاسی جماعتیں اپنے اپنے کارکنان کے اخراجات خود اٹھائیں، جو لانگ مارچ میں آنا چاہتا ہے اپنی ٹرانسپورٹ کا خود بندوبست کرے،ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے انتظامات اور روٹس فائنل، 7 کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں، اخراجات کے معاملے اور انتظامات کے پلان کو جلد سربراہی اجلاس کے سامنے رکھا جائے گا۔پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی نے سربراہی اجلاس بھی جلد بلانے کی سفارش کردی۔

 لانگ مارچ اخراجات

مزید :

صفحہ اول -