بھارت، پاکستان سیز فائر پر اتفاق، امریکہ اقوام متحدہ کا خیر مقدم 

بھارت، پاکستان سیز فائر پر اتفاق، امریکہ اقوام متحدہ کا خیر مقدم 

  

 واشنگٹن(آئی این پی)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کا امریکا نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ اقوام ِمتحدہ کے سیکرٹری جنر ل نے جنگ بندی معاہدہ کے احترام کے اقدام کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق انتونیوگوتریس نے کہا امید ہے دونو ں ممالک میں بات چیت کی راہ ہموار ہو گی، پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی معاہدہ مثبت قدم ہے،امریکہ کی جانب سے بھی جنوبی ایشیا میں اہم پیش رفت پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا، وائٹ ہاس نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر پر بیان دیتے ہوئے کہا سیز فائر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی جانب سنجیدہ اقدام ہے،ترجمان وائٹ ہاس جین ساکی نے کہا جنوبی ایشیا میں استحکام سب کے مفاد میں ہے، امریکا چاہتا ہے دونوں ممالک پیشرفت کو مزید آگے بڑھائیں،امریکی محکمہ خارجہ نے بھی پاکستان اوربھارت میں سیز فائر کا خیرمقدم کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے تناؤ میں کمی کیلئے رابطوں کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکہ، اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -