سکولوں سے ڈینگی وبا ء پھیلنے کا خدشہ

سکولوں سے ڈینگی وبا ء پھیلنے کا خدشہ

  

 لاہور(آئی این پی) سکولوں سے ڈینگی وبا پھیلنے کا خدشہ، لاہور کے 70سکولوں کی جانب سے ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے متعلقہ سربراہان کو وارننگ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے 70 سکولوں نے ڈینگی تدارک کے لئے اقدامات نہیں کیے جس پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے متعلقہ سکول سربراہان کو وارننگ جاری کردی ہے،سکول سربراہان کو ڈینگی تدارک کے لئیاقدامات کرنے کی فوری ہدایت کی گئی ہے، ایجوکیشن اتھارٹی نے مذکورہ 70 سکولوں کے سربراہان کو ذاتی شنوائی کے لئے بھی طلب کرلیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ان سکوں میں گورنمنٹ سکول باغبانپورہ، مراکہ کوارٹر، مغلپورہ، شادباغ، رائیونڈ، علی رضا آباد، سمن آباد، دھرم پورہ، شالیمار، اسلام پورہ، شاہدرہ، وحدت کالونی اور گھوڑے شاہ کے سکول شامل ہیں، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ ڈینگی تدارک کے لئے اقدامات نہ کرنے پر سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 ڈینگی وبا 

مزید :

صفحہ اول -