بہاولپور میں جماعت اسلامی کے مہنگائی مارچ کی جھلکیاں‘نصیر احمد ناصر سے

  بہاولپور میں جماعت اسلامی کے مہنگائی مارچ کی جھلکیاں‘نصیر احمد ناصر سے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


٭مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیت محمد خان جتوئی نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔٭کسان بورڈ کی جانب سے بڑی تعداد میں چولستانیوں نے ریلی اور جلسہ میں شرکت کی۔
٭سینیٹر سراج الحق لودہراں سے ایک بڑی ریلی کی صورت میں بہاولپور پہنچے۔
٭شاعریاسین حیدری نے اپنے اشعار سے شرکا کو خوب گرمایا۔
٭جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سرائیکی زبان میں خطاب کیا۔
٭سید ذیشان اختر نے بہاولپورکی محرومیوں اور ناانصافیوں کے حوالے سے عوامی مسائل کی بھر پور ترجمانی کی۔
٭سید ذیشان اختر نے سینٹر سراج الحق کو سرائیکی اجرک پہنائی۔
٭نصر اللہ ناصر نے بہاولپور صوبہ بحالی کی قرارداد پیش کی جسے شرکا نے بھر پور پزیرائی دیتے ہوئے حکومت سے بہاولپور صوبہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -