جمال خاشقجی قتل کیس پر امریکی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کا ردعمل بھی آگیا

جمال خاشقجی قتل کیس پر امریکی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کا ردعمل بھی ...
جمال خاشقجی قتل کیس پر امریکی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کا ردعمل بھی آگیا

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے  جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر امریکی رپورٹ مسترد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمال خاشقجی قتل کے معاملے پر امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ منفی، غلط اور ناقابل قبول ہے جسے مسترد کرتے ہیں، امریکی رپورٹ میں غلط معلومات کی بنیاد پر نتیجہ اخذ کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ جمال خاشقجی قتل میں سعودی حکام نے ملکی قوانین کے تحت ہر ممکن قدم اٹھایا اور بہتر انداز میں تحقیقات کیں تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے جب کہ ملزمان کو سعودی عدالت سے مجرم ٹھہرا کر سزائیں بھی دیں جن کا جمال خاشقجی کے اہلخانہ نے خیر مقدم کیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں  سعودی قیادت اور ملک کے عدالتی نظام پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔

واضح رہےکہ امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ جاری کی ہے جو دو  سال پرانی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -